ابنا: عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے شام پر اسرائیلی حملے کو عربوں کے باہمی اختلاف کا سبب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عرب ممالک میں باہمی اتحاد ہوتا تو اسرائیل شام پر حملہ کرنا کی جرئت نہ کرتا۔عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عرب ممالک میں اتحاد و یکجہتی کا فقدان ہے جس کی وجہ سے اسرائيل کبھی سوڈان، کبھی شام و لبنان اور کبھی فلسطین پر حملہ کرتا رہتا ہے ۔ اگر عربوں میں اتحاد پیدا ہو جائے تو پھر اسرائیل کسی عرب ملک پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں کرسکتا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ عرب ممالک میں اختلاف ڈال کر انھیں اسرائیل کے مقابلے میں کمزور کررہا ہے۔عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل ممکن ہے آئندہ مصر، ایران ، عراق اور دیگر ممالک پر بھی حملہ کرے کیونکہ اسے کوئی روکنے والا نہیں ہے اور امریکہ اس کی پشتپناہی کررہا ہے۔
30 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 386680
ابنا: عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے شام پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عربوں کو باہمی اتحاد کی دعوت دی۔